تجوید و قراءت کورس

کورس کا تعارف

قرآنِ کریم اللہ کی وہ کتاب ہے جو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ اسے درست مخارج اور خوبصورت انداز کے ساتھ پڑھنا سنتِ رسول ﷺ اور ایمان والوں کی شان ہے۔ تجوید سیکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم قرآن کے ہر حرف کو اُس کے حق کے ساتھ ادا کریں تاکہ نہ معنی بگڑیں اور نہ ہی تلاوت کی روحانیت کم ہو۔ یہ کورس آپ کو مخارج، صفات، نون و میم کے قواعد، مد اور وقف کے اصول سکھائے گا اور قرآن کو محبت و خشوع کے ساتھ پڑھنے کی عملی تربیت دے گا۔ ان شاء اللہ اس سفر کے بعد آپ قرآن کی تلاوت کو زیادہ پُراثر، پرسوز اور دل کو سکون دینے والی پائیں گے۔

نصاب کی تفصیلات

  • 🕒 دورانیہ6: ماہ / 64  کلاسز / 4 کلاسز  ہفتہ وار
  • 📅 وقت: 24 گھنٹے
  • ذریعہ: آن لائن زوم / گوگل میٹ/ مائیکروسافٹ ٹیم
  • 💰 فیس: 80  ڈالر   ماہانہ
  • 🎓 زبان: اردو/انگلش /پشتو

کورس کے مقاصد

  • قرآن کریم کو صحیح مخارج اور صفات کے ساتھ پڑھنا سیکھنا۔
  • نون ساکن، میم ساکن، مد اور وقف کے اصول سمجھنا۔
  • تجوید کی عملی اہمیت اور اس سے دلوں پر پڑنے والے اثرات کا شعور پیدا کرنا۔
  • تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنے کا شوق اور محبت پیدا کرنا۔
  • 📜 سرٹیفیکیٹ: کورس مکمل کرنے پر ڈیجیٹل اسناد

🧩 کورس کا نصاب

حصہ اوّل: تعارف اور بنیادیات

  • تجوید کی تعریف، اہمیت اور ضرورت
  • تجوید نہ سیکھنے کے نقصانات
  • قرآن و سنت سے دلائل
  • حروفِ ہجا (مفرد حروف کی درست ادائیگی)
  • مشق: الف تا ی تک تمام حروف کا تلفظ

حصہ دوّم: مخارج الحروف

  • مخارج کی اقسام (حلق، لسان، شفتین، خیشوم، جوف)
  • مثالوں کے ساتھ وضاحت
  • عملی مشق: طلبہ ایک ایک حرف دہرا کر ادائیگی کریں
  • غلطیوں کی اصلاح

حصہ سوّم: صفات الحروف

  • صفات لازمہ (ہمس، جہر، شدہ، رخاوت، تفخیم، ترقیق وغیرہ)
  • قرآن سے مثالیں
  • صفات عارضہ (اظہار، ادغام، اخفاء، اقلاب)
  • مشق اور قرآنی الفاظ سے تطبیق

حصہ چہارم: نون اور میم کے قواعد

  • نون ساکن و تنوین کے احکام (اظہار، ادغام، اقلاب، اخفاء)
  • چاروں کی مشق
  • میم ساکن کے احکام (اظہار شَفَوی، ادغام، اخفاء شَفَوی)
  • عملی تطبیق

حصہ پنجم: مدود اور وقف

  • مد طبعی، مد واجب، مد لازم، مد عارض للسکون
  • حرکتوں کی مشق
  • وقف کے اصول اور علامتیں (م، ج، لا وغیرہ)
  • قرآن سے عملی مشق

حصہ ششم: عملی تطبیق

  • سورۃ الفاتحہ پر مکمل تجویدی مشق
  • سورتیں: الاخلاص، الفلق، الناس
  • اجتماعی و انفرادی قراءت
  • منتخب آیات (سورۃ االنباء، الفیل ، الناس) کی عملی مشق
  • امتحان: ہر طالب علم اپنی پسندیدہ سورت تجوید کے ساتھ تلاوت کرے
Duration:ہفتے8
Schedule:ہفتہ میں 3 کلاسیں
Fee:40$
Language:English , urdu
Certificate:yes
ابھی رجسٹر کریں مزید معلومات